لاہور(سچ نیوز)ٹی وی کی مقبول اداکارہ سارہ خان نے کہا ہے کہ انہیں جیسے ہی کوئی اچھا رشتہ ملے گا وہ شادی کرلیں گی لیکن ابھی انہیں شادی کی جلدی نہیں ہے اور نہ ہی اس سلسلے میں ان پر کوئی دباو ہے۔ سارہ خان نے نجی ٹی وی سے نشر ہونے والے پروگرام’بول نائٹ ان کہی ان سنی‘ میں شرکت کی جس کے میزبان احسن خان ہیں۔ سارہ خان کے ہمراہ شہزاد شیخ بھی تھے۔احسن خان کی طرف سے پوچھے گئے شادی کے سوال پر اداکارہ کا کہنا تھا کہ وہ اچھے لڑکے کی تلاش میں ہیں اور جب وہ ملے گا تو شادی کرلیں گی۔ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ انہیں بے شمار فلموں کی آفرز ہیں لیکن وہ اس لئے فلموں میں کام نہیں کرتیں کیونکہ ان کی کچھ اپنی حدود ہیں.