اوسی
جہلم کے پہاڑی علاقہ ڈومیلی میں جنگلی چیتے نے بھیڑبکریوں کے ریورڑ پر حملہ آور ہوکر متعدد بکریوں کو ہلاک اور زخمی کردیا چیتے کے حملے سے باپ بیٹا چروہےمعمولی زخمی علاقے میں خوف وہراس وائلڈ لائف عملہ اطلاع ملنے پر موقع پر پہنچ گیا جنگل میں چیتے کی تلاش شروع
وی او
جہلم کی تحصیل سوہاوہ کے علاقہ ڈومیلی کے گاوں جوہدہ کے قریب اس وقت خوف ہراس پھیل گیا جب قریبی جنگل سے ایک جنگلی چیتا بکریوں کے ریورڑ پر حملہ ہوگیا اور دیکھتے ہی دیکھتے متعدد بھیڑ بکریوں
کو چیر پھاڑ کے رکھ دیا جن میں سے معتدد بکریاں جانبحق جبکہ نصف درجن کے قریب زخمی ہو گیئں چیتے نے باپ بیٹے چرواہے کو بھی معمولی زخمی کردیاواقع کی اطلاع ملنے پر محکمہ وائلڈ لائف کا عملہ بھی موقع پر پہنچ گیا اور مقا می افراد کی مدد سے جنگل میں چیتے کی تلاش شروع کردی ہے دوسری جانب محکمہ وائلڈ لایف کے افسران نے ماتحت عملے کو ھدایات جاری کررکھی ہیں کہ چیتے کو بے ہوش کرکے زندہ پکڑا جائے مقامی افراد کا کہنا ہے کہ اکثر اوقات چیتا گاوں میں گھس کر مویشیوں کو نقصان پہنچاتا رہتا ہے،