ممبئی(سچ نیوز)بالی وڈ اداکارہ جھانوی کپور برائیڈز میگزین کے سرورق کی زینت بن گئیں۔بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق جھانوی کپور برائیڈز میگزین کے اکتوبر شمارے کے سرورق کی زینت بن گئیں جس میں انہوں نے لال رنگ کا کڑھائی دار لہنگا پہنا ہوا ہے اور ان کے ہمراہ ڈیزائنر منیش ملہوترا ہیں انہوں نے کالے رنگ کا سوٹ پہنا ہوا ہے جبکہ ان کے پس منظر میں سوئٹزر لینڈ کے خوبصورت پہاڑ دکھائے گئے ہیں۔جھانوی کپور کرن جوہر کی فلم تخت میں دکھائی دیں گی۔