لکھنو(سچ نیوز)ہندوستان کی معروف سیاسی جماعت سماج وادی پارٹی کے سربراہ اور سابق وزیر اعلیٰ اتر پردیش اکلیش یادیو نے مقبوضہ کشمیر کے عوام کی نقل و حرکت پر پابندیاں عائدکرنے پر بھارتی حکومت کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہاہے کہ جو کچھ کشمیر کے ساتھ ہوا ہے وہ اتر پردیش کے عوام کے ساتھ بھی ہوسکتا ہے۔بھارتی نجی ٹی وی کے مطابق لکھنو میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے اکلیش یادیو نے کہاکہ ہمیں بی جے پی سے ادارہ جاتی کنٹرول کے بارے میں سیکھنا چاہیے کیونکہ دفعہ370کی منسوخی بی جے پی کے منشور میں شامل تھی اور انہوں نے اسے منسوخ کر دیا۔ انہوں نے کہاکہ وہ صرف یہ یاددلانا چاہتے ہیں جوکچھ آج کشمیریوں کیساتھ ہوا وہ کل ہمارےساتھ بھی دہرایا جاسکتا ہے۔ انہوں نے دفعہ 370کی منسوخی پر سوال اٹھاتے ہوئے کہاکہ کشمیرمیں آج مسلسل 23دنوں سے لوگ اپنے گھروں میں محصور ہیں،اگر بھارتی حکومت کا یہ فیصلہ اتنا ہی عظیم تھا تو اس نے لوگوں سے رائے کیوں نہیں لی؟ ۔واضح رہے کہ اکلیش یادیو کی یہ تنقید بھوجن سماج پارٹی کی سربراہ مایا وتی کے اس بیان کے بعد سامنے آئی ہے جس میں انہوں نے کہاتھا کہ حزب اختلا ف کے رہنماؤں کو سرینگر جانے سے قبل اپنے فیصلے پر ازسرنو غور کرنا چاہیے تھا۔
’’جو کچھ کشمیر کے ساتھ ہوا وہ کل ہندوستان کی اس بڑی ریاست کے ساتھ بھی ہو سکتا ہے۔۔۔‘‘معروف بھارتی سیاست دان اکلیش یادو نے خبردار کر دیا
’’جو کچھ کشمیر کے ساتھ ہوا وہ کل ہندوستان کی اس بڑی ریاست کے ساتھ بھی ہو سکتا ہے۔۔۔‘‘معروف بھارتی سیاست دان اکلیش یادو نے خبردار کر دیا
-
منجانب AvaniAdmin

- Categories: بین الاقوامی
Related Content
حقیقت در حقیقت
منجانب
bushra jabeen
04/11/2025
تحریر بشریٰ جبیں کالم نگار تجزیہ کار
منجانب
bushra jabeen
20/10/2025
تحریر بشریٰ جبیں کالم نگار
منجانب
bushra jabeen
20/10/2025
بشریٰ جبیں جرنلسٹ کالم نگار
منجانب
bushra jabeen
06/10/2025
خودکشی کا بڑھتا رجحان ایک المیہ، ایک پکار*
منجانب
bushra jabeen
20/08/2025
بشریٰ جبیں کالم نگار
منجانب
bushra jabeen
20/08/2025