بڈاپسٹ (سچ نیوز) وسطی یورپ کے ملک ہنگری میں گرتی ہوئی شرح پیدائش کو بڑھانے کیلئے حکومت نے دلچسپ اعلان کیا ہے۔ حکومت کے اعلان کے مطابق ہر وہ خاتون جو 4 بچوں کو جنم دے گی اسے عمر بھر کیلئے انکم ٹیکس سے مستثنیٰ قرار دے دیا جائے گا جبکہ حکومت اسے 7000 پاﺅنڈ (تقریباً ساڑھے 12 لاکھ روپے) مالیت کی 7 نشستوں والی گاڑی بھی فراہم کرے گی۔ہنگری کے وزیر اعظم وکٹر اوربان نے اپنے سالانہ سٹیٹ آف دی یونین خطاب کے دوران شرح پیدائش میں اضافے کیلئے سکیم کا اعلان کیا۔ گزشتہ برس اپریل میں مسلسل تیسری بار ملک کے وزیراعظم منتخب ہونے والے وکٹر اوربان نے کہا کہ اس اقدام کا مقصد ہنگرین قوم کا کار کیلئے سبسڈی اور زندگی بھر انکم ٹیکس سے استثنیٰ کے علاوہ چار بچوں کی ماں کیلئے ایک کروڑ فورنٹس (تقریباً 50 لاکھ روپے پاکستانی) کا قرض بھی کم شرح سود پر فراہم کیا جائے گا۔ یہ سکیم ان خواتین پر لاگو ہوگی جن کی عمر 40 سال سے کم ہو اور وہ پہلی بار شادی کے بندھن میں بندھ رہی ہوں۔2018 کے اعدادوشمار کے مطابق ہنگری کی آبادی 96 لاکھ 88 ہزار نفوس پر مشتمل تھی جو آج (11 فروری کو) کم ہو کر 96 لاکھ 68 ہزار ہوچکی ہے۔ وسطی یورپ کے اس ملک کی آبادی تیزی سے کم ہوتی جارہی ہے جس کی بڑی وجہ شرح پیدائش کا شرح اموات کے مقابلے میں کم ہونا ہے۔ 1985 میں ہنگری کی آبادی ایک کروڑ ساڑھے 5 لاکھ نفوس پر مشتمل تھی لیکن اس کے بعد سے ہنگری کو مسلسل آبادی میں کمی کا سامنا ہے۔
”جو خاتون 4 بچے پیدا کرے گی اسے زندگی بھر کیلئے یہ انعام ملے گا“ یورپی ملک نے بچوں کی شرح پیدائش بڑھانے کیلئے ناقابل یقین اعلان کردیا
”جو خاتون 4 بچے پیدا کرے گی اسے زندگی بھر کیلئے یہ انعام ملے گا“ یورپی ملک نے بچوں کی شرح پیدائش بڑھانے کیلئے ناقابل یقین اعلان کردیا
-
منجانب AvaniAdmin

- Categories: بین الاقوامی
Related Content
پی ڈی ایم اے پنجاب نے صوبے بھر میں بارشوں اور چند مقامات پر ژالہ باری کا الرٹ جاری کردیا
منجانب
bilal asghar
15/04/2026
لائیو شو میں غیر اخلاقی حرکت پر فضا علی کا ردعمل سامنے آگیا
منجانب
bilal asghar
15/04/2026
بنگلادیش کرکٹ بورڈ کے نئے صدر تمیم اقبال نے کرکٹرز کی تنخواہوں اور میچ فیس میں اضافہ کردیا
منجانب
bilal asghar
09/04/2026
ڈونلڈ ٹرمپ نے جنگ بندی کے بعد ایران کے وزیر خارجہ کا بیان اپنے اکاؤنٹ پر شیئر کر دیا
منجانب
bilal asghar
09/04/2026