ویانا (سچ نیوز)عالمی جو ہری توانائی کے ادارے نے کہاہے کہ جوہری معاہدے سے اخراج کے تہران حکومت کے منصوبہ کے باوجود اس کی ایران کی جوہری سرمیاں کم پیمانے پر ہی ہیں۔
غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق جوہری آئی اے ای اے نے کہا کہ جوہری معاہدے سے اخراج کے تہران حکومت کے منصوبہ کے باوجود اس کی جوہری سرگرمیاں تاحال محدود ہیں،ویانا میں اس عالمی ادارے کے صدر دفتر کی ایک رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ایرانی جوہری سرگرمیاں اب تک سن 2015 کی جوہری ڈیل میں طے کردہ حدود کے مطابق ہی جاری ہیں۔
یاد رے کہ مئی کے آغاز میں تہران حکومت نے اعلان کیا تھا کہ وہ اس جوہری ڈیل کے تحت یورینیم کی افزودگی کے حوالے سے طے کردہ حدود کا احترام نہیں کرے گی۔ اب تک امریکہ اس جوہری ڈیل سے نکل چکا ہے اور واشنگٹن حکومت کی جانب سے ایران پر ایک مرتبہ پھر سخت پابندیاں لگا دی گئی ہیں۔