لاہور (سچ نیوز) گزشتہ دنوں رابی پیرزادہ کی نجی تصاویر اور ویڈیوز انٹرنیٹ پر لیک ہوگئی تھیں جس پر اداکارہ نے بتایا کہ انہوں نے موبائل فون ایک کمپنی کو واپس کیا اور یہ تصاویر اسی میں موجود تھیں ، یہ بھی بتایا گیا ہے کہ اداکارہ ان نجی نوعیت کی تصاویر کے لیک ہونے پر متعلقہ اداروں سے رجوع کرچکی ہیں لیکن اب انہوں نے اپنے مداحوں کے لیے نیا پیغام جاری کردیا۔رابی پیرزادہ نے اپنی ایک ٹوئیٹ میں لکھا کہ ” جوبندہ دنیا میں کسی بندے کی پردہ پوشی کریگا اللہ عزوجل قیامت کے دن اس کی پردہ پوشی فرمائے گا”۔ اور ساتھ ہی "ایک فرد کی حفاظت” کا ہیش ٹیگ بھی استعمال کیا۔
ان کی اس ٹوئیٹ پر بھی صارفین نے اپنی اپنی آرا کا اظہار کیا اور سید زادہ نے لکھا کہ "یہ اخلاقی بیماری ہے کہ ہمیں دوسروں کے گناہوں کی تشہیر کر کے تسکین ملتی ہے”