کیپ ٹاون: (سچ نیوز) جنوبی افریقہ نے 41 رنزکا ہدف ایک وکٹ کے نقصان پر حاصل کر لیا اس طرح گرین کیپس نے پروٹیز کے خلاف کیپ ٹاؤن ٹیسٹ بھی ہار دیا. کیپ ٹاؤن ٹیسٹ کے چوتھے روز جنوبی افریقہ نے بیٹنگ کا آغاز کیا تو انھیں پاکستان کی صرف 41 رنز کی لیڈ ختم کرنی تھی جو میزبان ٹیم نے آسانی سے کر لی.
کیپ ٹاون: ( سچ نیوز) بلے بازوں نے لٹیا ڈبو دی، پاکستان ٹیم کیپ ٹاؤن ٹیسٹ اور سیریز ہارگئی۔ جنوبی افریقہ نے 41 رنز کا ہدف، ایک وکٹ پر عبور کیا۔ سنچری میکر، فاف ڈوپلیسی مین آف دی میچ قرار پائے۔
خراب بیٹنگ پاکستان کو لے ڈوبی، جنوبی افریقہ نے کیپ ٹاؤن ٹیسٹ اور سیریز جیت لی۔ میزبان پروٹیز نے اکتالیس رنز کا ہدف ایک وکٹ پر عبور کرلیا۔ اوپنر ڈین ایلگر چوبیس رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔ تھیونس بریون کو چار رنز پر محمد عباس نے پویلین کی راہ دکھائی۔
سنچری میکر فاف ڈوپلیسی مین آف دی میچ قرار پائے۔ امام الحق، اظہر علی اور فخرزمان پاکستان کا مان نہ بڑھا سکے، تینوں کا بیٹ خاموش رہا۔ کپتان سرفرا ز بھی لیڈ دی فرنٹ کا فارمولا بھول گئے، ٹیم کی کشتی پار نہ لگا سکے۔
محمد عباس کی واپسی بھی شاہینوں کے کام نہ آسکی، گگلی ماسٹر یاسر شاہ کی گھموتی گیندیں پروٹیز کو نہ گھما سکیں۔ تین میچز کی سیریز میں جنوبی افریقہ نے دوصفر کی فیصلہ کن برتری حاصل کرلی۔ تیسرا اور آخری ٹیسٹ 11جنوری سے جوہانسبرگ میں کھیلا جائے گا