جوہانسبرگ(سچ نیوز)جنوبی افریقہ میں منی بس پر حملہ کرکے 11جنوبی افریقی ٹیکسی ڈرائیوروں کو قتل کردیا گیا ہے جبکہ واقعہ میں 4ٹیکسی ڈرائیور زخمی بھی ہوئے ہیں۔
برطانوی ٹی وی کے مطابق جنوبی افریقہ میں ٹیکسی مافیا کی جنگ روز بروز شدت اختیار کرتی جارہی ہے ۔ جوہانسبر گ میں ایک منی بس پر حملہ کرکے 11ٹیکسی ڈرائیوروں کو قتل کردیا گیا ہے جبکہ حملے میں چار ڈرائیور زخمی بھی ہوئے ہیں۔ ہلاک و زخمی ہونیوالے ڈرائیور اپنے ایک ساتھی کی آخری رسومات میں شرکت کرکے واپس آرہے تھے جو اس قسم کے ہی ایسے ایک جھگڑے میں مارا گیا تھا ۔