جنسی استحصال چرچ کانائن الیون ہے: جرمن آرچ بشپ گیوگ گینزوائن

جنسی استحصال چرچ کانائن الیون ہے: جرمن آرچ بشپ گیوگ گینزوائن

برلن(سچ نیوز)کینیڈا کے کارڈینل مارک اولیٹ نے کیتھولک کلیسا میں سامنے آنے والے جنسی استحصال کے واقعات کے تناظر میں خواتین کو زیادہ فعال بنانے کی درخواست کی ہے اورکہاہے کہ جنسی استحصال کے ان واقعات نے بین الاقوامی سطح پر کلیسا کو ہلا کر رکھ دیا ہے جبکہ جرمن آرچ بشپ گیوگ گینزوائن نے ان واقعات کو چرچ کے اپنے نائن الیون سے تعبیر کیا ہے۔

میڈیارپورٹس کے مطابق ایک بیان میں انہون نے کہاکہ خواتین اس سلسلے میں اہم کردار ادا کر سکتی ہیں۔ اولیٹ نے مزید کہا کہ اس کے علاوہ پادریوں کے انتخاب کے طریقہ کار میں بھی تبدیلی لاتے ہوئے احتیاط سے کام لینے کی ضرورت ہے۔ جنسی استحصال کے ان واقعات نے بین الاقوامی سطح پر کلیسا کو ہلا کر رکھ دیا ہے جبکہ جرمن آرچ بشپ گیوگ گینزوائن نے ان واقعات کو چرچ کے اپنے نائن الیون سے تعبیر کیا ہے۔

Exit mobile version