راولپنڈی(سچ نیوز )چیئر مین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل زبیر محمود حیات سے ترک مسلح افواج کے چیف آف جنرل سٹاف جنرل متین گروک نے ملاقات کی جس میں باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ جنرل متین گروک جوائنٹ سٹاف ہیڈ کوارٹرز میں جنرل زبیر محمود حیات سے ملاقات کی ۔اس موقع پر سیکیورٹی اور دفاع کے شعبے میں تعاون بڑھانے کا جائزہ لیا گیا ۔ترک چیف آف جنرل سٹاف نے پاک فوج کی پیشہ وارانہ صلاحیتوں کو سراہا اور دہشت گردی کے خلاف پاکستان کی قربانیوں کو بھی تسلیم کیا ۔