لاہور: (سچ نیوز) ہتھکڑی میں پروفیسر کی ہلاکت کے معاملے پر فواد چودھری نے شہباز شریف پر طنز کرتے ہوئے کہا امیر طبقہ کے لئے جمہوریت کے وسیع تر مفاد میں شاندار بنگلے کو جیل قرار دیا جائیگا۔
وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری نے شہباز شریف کا نام لیئے بغیر طنزیہ ٹویٹ کرتے ہوئے کہا آپ طاقتور اور امیر ہیں تو کوئی مسئلہ نہیں، امیر طبقہ کے لئے جمہوریت کے وسیع تر مفاد میں شاندار بنگلے کو جیل قرار دیا جائیگا، حکومت کا آڈٹ بھی کریں، مگر غریب کو موت کے بعد روح کو مقید رکھنے کیلئے بھی ہتھکڑی لگے گی۔