لاہور(سچ نیوز) جماعت اسلامی پاکستان کے امیر سینیٹر سراج الحق نے ضمنی انتخابات میں پاکستان مسلم لیگ (ن) کی حمایت سے لاتعلقی کا اظہار کیا ہے۔نجی ٹی وی چینل’’ہم نیوز‘‘ کے مطابق جماعت اسلامی پاکستان کے امیر سینیٹر سراج الحق نےمنصورہ میں پریس کانفرنس کے دوران کہا ہے کہ ضمنی انتخابات میں پاکستان مسلم لیگ (ن) کی حمایت کا اعلان پیر اعجاز ہاشمی کی جماعت کا اپنا فیصلہ ہے، جماعت اسلامی کو اس بارے میں اعتماد میں نہیں لیا گیا،جماعت اسلامی نے ضمنی انتخابات میں اپنا کوئی امیدوار کھڑا نہیں کیا بلکہ ہم نے اپنے کارکنان کو یہ بھی ہدایت کی ہے کہ انتخاب والے دن روزہ رکھیں۔انہوں نے کہا کہ بھارت کا روپیہ تیزی سے بڑھ رہا ہے جبکہ حکومتی فیصلے کے نتیجے میں پاکستانی روپے کی اہمیت ایک کاغذ کے ٹکرے کے برابر ہوتی جارہی ہے اور قوم کو 900 روپے کا مقروض بنا دیا گیا ہے,پاکستانی معیشت کی صورتحال ہر کسی پر اثرانداز ہورہی ہے,پاک چین راہداری (سی پیک) کے معاملے پر تمام جماعتوں کو اعتماد میں لیا جانا چاہیے کیونکہ یہ ایک اہم معاملہ ہے جس میں سب کی مشاورت لازمی ہے۔