جلالپور پیروالا (سچ نیوز ) جلالپور میں پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار سہیل احمد کی گاڑی پر پتھرائو کیا گیا جس سے ان کی گاڑی کے شیشے ٹوٹ گئے تاہم اس حملے میں رانا سہیل محفوظ رہے ۔
گاڑی پر پتھرائو کا واقعہ پولنگ سٹیشن جلال پور کھاکھی میں پیش آیا جب سہیل رانا پولنگ سٹیشن کا دورہ کرنے کیلئے جا رہے تھے ۔ حملے کے بعد ڈرائیور تیزرفتاری سے گاڑی کو بھگا کر لے جانے میں کامیاب ہوگیا۔
رانا سہیل نے واقعے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ان پر حملہ مخالف آزاد امیدوار شازیہ کھاکھی نے کروایا۔ ان کا کہنا تھا کہ پتھرائو سے ان کی گاڑی کو نقصان پہنچا جس کی اطلاع پولیس کو کر دی گئی ہے۔