ویب ڈیسک(سچ نیوز ) بی جے پی کی رکن پارلیمنٹ پرگیا سنگھ ٹھاکر نے کہا ہے کہ جس طرح کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کی گئی ٹھیک اسی طرح ایودھیا میں منہدم بابری مسجد کی جگہ رام مندر بھی تعمیر کیا جائیگا، کشمیر سے آرٹیکل 370 کے خاتمے سے بھارت متحد ہوگیا ہے، اب رام مندر کی تعمیر سے مزید متحد ہوگا اور لوگ بہت جلد اس کی تعمیر دیکھیں گے۔اس سے قبل اتر پردیش کے وزیر سنیل بھارالا نے کہا تھا کہ ایودھیا میں رام مندر وزیر اعلیٰ یوگی آدیتہ ناتھ کے دور میں ہی تعمیر ہوگا۔انہوں نے کہا تھا کہ یوگی آدیتہ ناتھ ایک فیصلہ کن آدمی ہیں اور وہ اپنے ہاتھوں سے اس مندر کی بنیاد رکھیں گے۔واضح رہے بھارتی سپریم کورٹ ایودھیا میں موجود متنازعہ زمین کے بارے میں الہٰ آباد ہائی کورٹ کے فیصلہ کے خلاف 14 درخواستوں کی سماعت کر رہا ہے۔ہندو انتہا پسندوں نے سولہویں صدی میں تعمیر کی گئی بابری مسجد 6 دسمبر 1992 کو مسمار کردی تھی۔
”جس طرح کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کی گئی اسی طرح بابری مسجد کی جگہ ۔۔۔“بی جے پی رہنما نے مسلمانوں کے خلاف ایک اور سازش کا اعلان کردیا
”جس طرح کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کی گئی اسی طرح بابری مسجد کی جگہ ۔۔۔“بی جے پی رہنما نے مسلمانوں کے خلاف ایک اور سازش کا اعلان کردیا
-
منجانب AvaniAdmin

- Categories: بین الاقوامی
Related Content
بھارت کے عالمی دہشتگرد ہونے پر ایک اور مہر ثبت
منجانب
AvaniAdmin
21/01/2024
برطانوی پارلیمنٹ نے بھارت کو ناقابل اعتبار اتحادی قرار دیدیا
منجانب
AvaniAdmin
21/01/2024
پاک فوج کے جوابی حملے کے بعد ایران فوج کا حیران کن اقدام
منجانب
AvaniAdmin
21/01/2024
عراق میں امریکی ایئربیس پر راکٹوں سے حملہ
منجانب
AvaniAdmin
21/01/2024
فلسطینیوں کے حق میں میکسیکو اور چلی بھی میدان میں، عالمی فوجداری عدالت میں درخواست دائر کر دی
منجانب
AvaniAdmin
21/01/2024
چین کے اسکول میں آتشزدگی سے 13 طالبعلم ہلاک
منجانب
AvaniAdmin
21/01/2024