نئی دہلی(سچ نیوز)2 دن قبل 16 اکتوبر کو بھارت کے شہر ممبئی سے یہ خبر سامنے آئی تھی کہ ایک نوجوان طالب علم نے گرل فرینڈ ماڈل کا بیہمانہ انداز میں قتل کرکے اس کی لاش سوٹ کیس میں بند کرکے پھینک دی،اگرچہ واقعے کے بعد پولیس نے 20 سالہ ماڈل مانسی ڈکشٹ کو قتل کرنے والے 19 سالہ ملزم سید مزمل حسین کو گرفتار بھی کرلیا تھا، جس نے گرل فرینڈ کو قتل کرنے کا اعتراف بھی کیا تھا،تاہم فوری طور پر ماڈل کو قتل کیے جانے کی وجوہات سامنے نہیں آئی تھیں۔نشریاتی ادارے ‘فری پریس جرنل’ کے مطابق ممبئی پولیس نے ماڈل مانسی ڈکشٹ کے قتل کیس کی تحقیقات کے دوران انکشاف کیا ہے نوجوان ماڈل کو سیکس سے انکار پر قتل کیا گیا،نشریاتی ادارے نے اپنی خبر میں ہندوستان ٹائمز اور ڈی این اے انڈیا کی خبروں کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا کہ 19 سالہ سید مزمل حسین نے مانسی ڈکشٹ کو قتل کرنے سے پہلے جسمانی تعلقات کا مطالبہ کیا،رپورٹ کے مطابق مانسی ڈکشٹ نے سید مزمل حسین کا مطالبہ ماننے سے انکار کیا، جس پر ملزم نے ماڈل کو اسٹول سے مارنا شروع کیا اور اسے تشدد کے ذریعے‘سیکس’ کے لیے رضامند کرنے کی کوشش بھی کی، تاہم ان کی تمام کوششیں ناکام ہوئیں،رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ مانسی ڈکشٹ کی جانب سے مسلسل جسمانی تعلقات سے انکار کے بعد ملزم نے ماڈل کے گلے میں رسی ڈال کر انہیں قتل کرکے ان کی لاش سوٹ کیس میں ڈال کر ویران جگہ پر پھینکی۔
جسمانی تعلق قائم نہ کرنے پر بھارتی ماڈل کا قتل کیے جانے کا انکشاف
جسمانی تعلق قائم نہ کرنے پر بھارتی ماڈل کا قتل کیے جانے کا انکشاف
-
منجانب AvaniAdmin

- Categories: بین الاقوامی
Related Content
حقیقت در حقیقت
منجانب
bushra jabeen
04/11/2025
تحریر بشریٰ جبیں کالم نگار تجزیہ کار
منجانب
bushra jabeen
20/10/2025
تحریر بشریٰ جبیں کالم نگار
منجانب
bushra jabeen
20/10/2025
بشریٰ جبیں جرنلسٹ کالم نگار
منجانب
bushra jabeen
06/10/2025
خودکشی کا بڑھتا رجحان ایک المیہ، ایک پکار*
منجانب
bushra jabeen
20/08/2025
بشریٰ جبیں کالم نگار
منجانب
bushra jabeen
20/08/2025