جرمن سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ دل دھڑکنے کی رفتار میں کمی بیشی پر نظر رکھ کر یہ معلوم کیا جاسکتا ہے کہ کوئی شخص ڈپریشن میں مبتلا ہے یا نہیں
فرینکفرٹ(سچ نیوز)گوئٹے یونیورسٹی فرینکفرٹ کے ڈاکٹر کارمن شیویک اور ان کے ساتھیوں نے دریافت کیا ہے کہ پورے 24 گھنٹوں کے دوران دل کی دھڑکنوں میں اتار چڑھاؤ کو بنیاد بناتے ہوئے ڈپریشن ہونے یا نہ ہونے کی تشخیص 90 فیصد درستی کے ساتھ کی جاسکتی ہے ۔ماضی میں تحقیقات سے یہ تو معلوم ہوچکا تھا کہ ڈپریشن انسانی دل کی دھڑکنوں کی رفتار پر اثر انداز ہوتا ہے لیکن یہ علم نہیں تھا کہ اس تعلق کی نوعیت کس طرح کی ہے ۔