برلن(سچ نیوز)ترک صدر رجب طیب ایردوآن نے کہا ہے کہ ان کا دورہ جرمنی انتہائی کامیاب رہا ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق رجب طیب نے کہا کہ اس 3 روزہ دورے کے دوران جرمن حکام کے ساتھ ملاقاتوں میں نسل پرستی اور اجانب دشمنی کے سدباب کی خاطر تبادلہ خیال کیا۔ اس دوران انہوں نے جرمنی میں تجارتی وفود سے بھی ملاقاتیں کیں تاکہ دونوں ممالک کے مابین اقتصادی تعاون بہتر بنایا جا سکے۔ ایردوآن کے جرمنی میں قیام کے دوران ان کے خلاف کئی احتجاجی مظاہرے بھی منعقد کیے گئے۔ ان کا کہناتھا کہ اس اہم وقت میں جب دونوں ممالک اختلافات کا شکار ہیں، یہ دورہ مثبت ثابت ہوا ہے۔