برلن (ویب ڈیسک)جنوبی جرمنی کے کچھ حصوں میں شدید برف باری نے افراتفری مچا رکھی ہے جبکہ باویرین ریاست کے دارالحکومت میونخ میں ہوائی اور ریل ٹریفک بند کر دی گئی ۔
غیر ملکی خبرایجنسی کے مطابق سنیچر کی دوپہر تک پہلی بار پروازیں معطل کرنے کے بعد، میونخ ایئرپورٹ نے بعد میں کہا کہ وہ اتوار کی صبح چھ بجے تک بند رہے گا۔ میونخ ایئرپورٹ کے ترجمان نے بتایا کہ مجموعی طور پر 760 پروازیں متاثر ہوئیں۔ محکمہ موسمات کے مطابق جمعے کی رات سے سنیچر تک 16 انچ سے زیادہ برف پڑی۔حکام نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ اپنی حفاظت کی غرض سے گھروں تک محدود رہیں۔سخت سردی نے ٹرینوں کی آمدورفت میں بھی خلل ڈالا ہے۔
سنیچر کو بائرن میونخ اور یونین برلن کے درمیان طے شدہ فٹ بال چیمپیئن شپ میچ بھی منسوخ کر دیا گیا ہے۔جرمنی کا بیشتر حصہ کئی دنوں سے برف باری اور منجمد درجہ حرارت کی زد میں ہے۔