برسلز(سچ نیوز) مغربی دفاعی اتحاد نیٹو کے سیکرٹری جنرل ڑینز سٹولٹن برگ نے جرمنی سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اپنے دفاعی اخراجات میں اضافہ کرے۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق برسلز میں نیٹو کے سربراہی اجلاس سے قبل اسٹولٹن برگ نے جرمنی کی جانب سے دفاعی اخراجات میں اضافے کے وعدے کی تعریف کی،تاہم کہا کہ وہ توقع کرتے ہیں کہ جرمنی اس بابت مزید اقدامات اٹھائے گا۔اسٹولٹن برگ نے نیٹو کے رکن ممالک سے ایک مرتبہ پھر استدعا کی کہ وہ 2024 تک اپنی مجموعی قومی پیداوار کا 2فیصد دفاعی اخراجات کی مدد میں خرچ کرنے کے ہدف کو پورا کریں۔