برلن (سچ نیوز) جرمنی اورفرانس نے برطانوی آئل ٹینکر پر ایرانی قبضے کو بلاجواز قراردیتے ہوئے کہاہے کہ اس سے خطے میں مزید کشیدگی پیدا ہوگی۔غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق جرمنی اور فرانس کی طرف سے ایران کے برطانوی آئل ٹینکر کو اپنی تحویل میں لینے کے عمل پر سخت تنقید کی گئی ہے۔
جرمن وزارت خارجہ کی جانب سے جاری کئے گئے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ آبنائے ہرمز میں برطانوی تجارتی جہاز پر ایرانی قبضے کا کوئی جواز نہیں ہے،ایسے اقدامات سے خطے میں مزید کشیدگی پیدا ہونے کا خدشہ ہے۔ جرمنی نے ایران پر زور دیا ہے کہ وہ اس ٹینکر اور اس میں سوار عملے کے ارکان کو فوری طور پر رہا کردے ۔