یورپ(انٹرنیشنل ڈسک) بانی و صدر جزبہ اتحاد یونین آف جرنلسٹ اور گلوبل ٹائم میڈیا یورپ کے چیف ایگزیکٹو اکرام الدین نے کہا کہ کراچی پولیس عوام کی خدمت کیلئے بروقت کوشاں ہے انہوں نے کہا کہ کراچی پولیس ڈی ائی جی ایسٹ نعمان صدیقی کی سربراہی میں اپنی خدمات کو اچھے طریقے، ایمانداری اور دیانتداری کے ساتھ سرانجام دے رہی ہیں جو قابل ستائش ہیں کراچی پولیس نے کرونا وائرس عالمی وبا کے موقع پر کراچی عوام سے بھرپور تعاون کیا ہے اور ابھی بھی کراچی عوام کے تحفظ کیلئے سرگرم ہے جو کراچی پولیس کیلئے باعث فخر ہیں کراچی پولیس نے ہمیشہ عوام کے مسائل پر توجہ دی ہے اور دے رہی ہیں کیونکہ جرائم کا خاتمہ پولیس کا اولین مقصد و مشن ہے انہوں نے کہا کہ صحافیوں نے بھی جرائم و دیگر واردت کی نشاندہی میں ہمیشہ پولیس کا ساتھ دیا ہے اور دے رہی ہیں تا کہ جرائم اور دیگر واردت کا خاتمہ ہو سکے بین الاقوامی گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے چیف ایگزیکٹو اکرام الدین نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جرائم اور دیگر واردات کے خاتمے سے امن و امان اور عوام کو تحفظ مل سکتا ہے جو پولیس کی اہم زمہ داری ہے چیف اکرام الدین نے مزید کہا کہ ڈی ائی جی ایسٹ کراچی نعمان صدیقی جیسے بہادر افسران کی وجہ سے محکمہ پولیس ترقی کی راہ پر گامزن ہے اور ہو سکتا ہے ایسے افسران ملک و قوم کا عظیم ترین سرمایہ ہے۔