جدید ٹیکنالوجی کی بدولت پاکستان میں نیا سینما تخلیق پا رہا ہے:اداکار شان

جدید ٹیکنالوجی کی بدولت پاکستان میں نیا سینما تخلیق پا رہا ہے:اداکار شان

اسلام آباد (سچ نیوز)پاکستان فلم انڈسٹری کے معروف اداکار شان نے کہا ہے کہ جدید ٹیکنالوجی کی بدولت پاکستان میں نیا سینما تخلیق پا رہا ہے‘ پاکستانی کی فلم انڈسٹری میں کام کے مواقع اور ٹیلنٹ موجود ہے۔ تفصیلات کے مطابق اپنے ایک انٹرویو میں اداکار شان کا کہناتھا کہ اگر وہ ملک کا سرمایہ ہیں تو یہ سرمایہ ملک کے اندر خرچ ہونا چاہیئے۔انہوں نے کہا کہ مل سے برین ڈرین کو روکنا ہوگا۔ پاکستان کی فلم انڈسٹری میں کام کے مواقع، موضوع اور ٹیلنٹ موجود ہے۔ انڈسٹری میں اب نئے اداکار کم نہیں۔شان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں نیا سینما تخلیق پا رہا ہے اور یہاں جدید ٹیکنالوجی کا استعمال ہورہا ہے ۔شان نے کہا کہ فلم انڈسٹری کوحکومتی مراعات ملنی چاہئیں۔

Exit mobile version