ممبئی (سچ نیوز) بالی ووڈ اداکارہ سونی رازدان نے انکشاف کیا ہے کہ جب عالیہ بھٹ ان کے پیٹ میں تھیں تو گمراہ فلم کے ایک سین کیلئے انہیں بہت زیادہ سگریٹ پینے پڑے تھے۔سونی رازدان نے 1993 میں بنی فلم گمراہ کی یادیں شیئر کرتے ہوئے اسے اپنی پسندیدہ فلموں سے ایک قرار دیا اور بتایا کہ اس فلم میں ان کے کردار کو خوب سراہا گیا تھا۔ انہوں نے فلم میں سری دیوی کے ساتھ کام کرنے کے تجربے کو شاندار قرار دیا۔سونی رازدان نے میں بتایا کہ جب گمراہ فلم کی شوٹنگ جاری تھی اس وقت ان کے پیٹ میں عالیہ بھٹ تھیں لیکن انہیں اپنے حمل کے بارے میں پتہ نہیں تھا۔ ’ میں نے حاملہ ہونے کے باوجود ایک سین کیا تھا جس میں بہت زیادہ سگریٹ پھونکے تھے۔‘1993 میں ریلیز ہونے والی فلم گمراہ میں سری دیوی اور سنجے دت نے مرکزی کردار نبھایا تھا جبکہ سونی رازدان ، راہول رائے، انوپم کھیر اور ریما لگو معاون اداکاروں کے روپ میں جلوہ گر ہوئے تھے۔ اس فلم کے پروڈیوسر کرن جوہر کے والد یش جوہر تھے جبکہ ہدایتکاری کا فریضہ سونی رازدان کے شوہر مہیش بھٹ نے ادا کیا تھا۔آج کے دور میں بالی ووڈ کے بڑے بڑے نام 100 کروڑ کے کلب میں شامل ہونے کیلئے اپنی فلموں کی طرح طرح پرموشن کرتے ہیں لیکن 1993 میں باکس آفس پر فلم گمراہ نے شاندار کامیابی سمیٹی اور اس وقت کی بلاک بسٹر فلم بن گئی تھی۔ گمراہ نے اس زمانے میں باکس آفس پر ساڑھے 54 کروڑ روپے سے زائد کا بزنس کیا تھا۔ خیال رہے کہ 1993 میں بھارت میں ایک ڈالر 31 روپے کا تھا جبکہ آج وہاں ڈالر کی قیمت 69 روپے کے برابر ہے۔
One of my favourite films and highly appreciated roles. Was such a pleasure to act with the incredible Sridevi. Highly cherished memories. Was also pregnant with Alia at the time and didn’t know it yet. And did that scene where I smoked soooo many cigarettes 🙈🙈🙈 https://t.co/cxZSZU6DD9
— Soni Razdan (@Soni_Razdan) July 10, 2019