نیویارک (سچ نیوز )شمالی کوریا کے وزیر خارجہ ری یونگ ہو نے کہا ہے کہ ایسا کوئی راستہ نہیں کہ شمالی کوریا پہلے غیرمسلح ہو جائے اور امریکا دوسری جانب اس کے خلاف سخت ترین پابندیوں کے ساتھ دباو¿ بڑھاتا رہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب میں ری یونگ ہو نے الزام عائد کیا کہ جوہری ہتھیاروں کے خاتمے سے متعلق بات چیت امریکا کی وجہ سے تعطل کا شکار ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ امریکا جب تک اعتماد سازی کے لیے اقدامات نہیں کرتا، تب تک شمالی کوریا بھی اپنی قومی سلامتی سے متعلق کوئی یک طرفہ فیصلے نہیں کرے گا۔ انہوں نے واضح الفاظ میں کہا کہ یہ امریکی سوچ کہ پابندیاں شمالی کوریا کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کر دیں گے، محض ایک خواب ہے۔