نئی دہلی (سچ نیوز) معروف بالی ووڈ اداکار شاہد کپور اور کیارا ایڈوانی ان دنوں بھارتی ریاست اترکھنڈ کے شہر میسوری میں اپنی نئی فلم ’کبیر سنگھ‘ کی شوٹنگ میں مصروف ہیں تاہم اس دوران ایک واقعہ ہولناک واقعہ پیش آ گیا کہ فلم کا سارا عملہ ہی سکتے میں آ گیا۔بھارتی خبر رساں ادارے کے مطابق یہ واقعہ گزشتہ روز اس فائیو سٹار ہوٹل میں پیش آیا جہاں فلم پر کام کرنے والی ٹیم ٹھہری تھی۔ فلم کی ٹیم کے ایک شخص کی جانب سے جاری بیان میں بتایاگ یا ہے کہ رام کمار مقامی کریو ممبر تھا جو فلم یونٹ کیساتھ جنریٹر آپریٹر کے طور پر کام کر رہا تھا۔ فلم کی شوٹنگ سے کچھ دیر قبل وہ جنریٹر کا پانی چیک کرنے گیا مگر اس دوران اس کا مفلر جنریٹر کے پنکھے میں پھنس گیا جس نے رام کمار کو جکڑ گیا اور اس کے سر پر شدید چوٹیں آئیں۔رام کمار کو فوری طور پر قریب ہی واقعہ ’میکس ہسپتال‘ منتقل کیا گیا تاہم وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے کچھ ہی دیر بعد دم توڑ گیا۔ فلم کے پروڈیوسر، سینی ون سٹوڈیو اور ٹی سیریز کی جانب سے جاری ہونے والے مشترکہ بیان میں رام کمار کی موت پر غم کا اظہار کرتے ہوئے لواحقین کیساتھ تعزیت کی ہے اور ان کیساتھ بھرپور تعاون کرنے کا اعلان بھی کیا ہے۔