جاپان میں نامعلوم حملہ آور نے چاقو کے وار کرکے پولیس آفیسر کو موت کے گھاٹ اتاردیا

جاپان میں نامعلوم حملہ آور نے چاقو کے وار کرکے پولیس آفیسر کو موت کے گھاٹ اتاردیا

ٹوکیو( سچ نیوز ) جاپان میں ایک حملہ آور نے چاقو کے وار کرکے ایک پولیس آفیسر کو ہلاک کردیا ۔غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق مقامی حکام نے بتایا کہ سینڈائی شہر میں ایک شخص نے چاقو کے وار کرکے شدید زخمی کردیا جبکہ اس دوران پولیس آفیسر کے دوسر ے ساتھی نے حملہ آور پر فائرنگ کی لیکن وہ بھاگ نکلنے میں کامیاب ہوگیا ۔ رپورٹ کے مطابق زخمی پولیس آفیسر کوتشویشناک حالت میں ہسپتال لے جایا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا، تاہم پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں ۔

Exit mobile version