ٹوکیو(سچ نیوز) پوکیمون کے نام سے ہر کوئی آگاہ ہے جو کہ ایک معروف ویڈیو گیم سیریز ہے لیکن آپ کو یہ سن کر حیرت ہو گی کہ جاپان میں ’پوکیمون تھیم‘ کی شادیاں بے حد مقبول ہورہی ہیں۔ ویب سائٹ ٹیک سپاٹ کے مطابق جاپان کی ویڈنگ پلاننگ کمپنیاں خصوصی طور پر پوکیمون تھیم کی شادیاں منعقد کروا رہی ہیں۔ ان شادیوں میں تقریب کی تمام تر سیٹنگ پوکیمون گیم کی طرز پر ہوتی ہیں۔ دولہا دلہن جب ایک دوسرے کے ساتھ عمر بھر ساتھ نبھانے کا عہد کر رہے ہوتے ہیں تو ان کے دونوں طرف ایک ایک پوکیمون کھڑا ہوتا ہے۔
رپورٹ کے مطابق پوکیمون تھیم پر مبنی شادیوں کی صرف سجاوٹ ہی نہیں بلکہ کھانے اور کیک وغیرہ بھی اسی طرز کا ہوتا ہے۔ ان شادیوں میں کیک کے اوپر، سجاوٹی پھولوں کے درمیان ہر جگہ آپ کو پوکیمون نظر آتا ہے۔ جاپان میں اس تھیم کی شادیوں کی مقبولیت کو دیکھتے ہوئے شادیاں پلان کرنے والی کمپنیوں نے پورے ملک میں ایسے مقامات بنا دیئے ہیں جہاں اس تھیم کے مطابق شادیاں کی جاتی ہیں۔