کنبرا(سچ نیوز) طالبان سے جان بچا کر آسٹریلیا جانے والے ایک پاکستانی کو وہاں خواتین کے ساتھ انتہائی شرمناک حرکات کرنے کے الزام میں گرفتار کر لیا گیا۔ میل آن لائن کے مطابق 34سالہ سید مرزا حسین نامی اس شخص کے والدین کوطالبان نے قتل کر دیا تھا اور اس کی جان کو بھی طالبان سے سنگین خطرہ تھا جس پر اس نے پاکستان چھوڑ دیا اور آسٹریلیا چلا گیا۔آسٹریلیا میں جا کر اس نے ٹیکسی چلانی شروع کر دی تاہم اس اپنی ٹیکسی میں بیٹھنے والی خواتین کو جنسی طور پر ہراساں کرنا شروع کر دیا۔ پولیس کے مطابق وہ ایسی مسافر خواتین کو نشانہ بناتا تھا جو شراب کے نشے میں ہوتی تھیں۔ اس کے خلاف کئی خواتین نے پولیس کو رپورٹ کی جس کے بعد اسے گرفتار کرکے عدالت میں پیش کر دیاگیا جہاں سے اب اسے 15ماہ قید کی سزا سنا کر جیل بھجوا دیا گیا ہے۔