لاہور (سچ نیوز )سابقہ خاتون اول بیگم کلثوم نواز کے انتقال کے بعد سابق وزیراعظم نواز شریف پے رول پر رہا ہو کر جاتی امرا آگئے ہیں تاہم وہ کافی رنجیدہ ہیں اور لوگوں سے ملاقات بھی نہیں کر رہے لیکن اب یہ خبر سامنے آئی ہے کہ انہیں ملاقات کی اجازت نہیں دی گئی ۔
مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئیٹر پر معروف صحافی طلعت حسین نے بتا یا کہ بیگم کلثوم نواز کے انتقال پر اے این پی کے مرکزی رہنما افراسیاب خٹک اور ترجمان زائد خان نواز شریف کی رہائش گاہ جاتی امرا لاہور آئے لیکن انتظامیہ نے میاں نواز شریف کو اے این پی رہنماﺅں سے ملاقات نہ کرنے دی ۔اے این پی کے دونوں رہنما پشاور سے آئے تھے لیکن ملاقات نہ کرانے پر دونوں نے شدید احتجاج کیا اور نواز شریف کے خلاف حکومتی ہتھکنڈوں کی مذمت کی ۔ان کا کہنا تھا کہ سابق وزیراعظم کو گھر میں تعزیت سے روکنا اخلاقی پستی ہے ،سیاسی مخالفت اپنی جگہ لیکن لاش سے دشمنی سمجھ سے بالا تر ہے ۔