برسلز (سچ نیوز)تیان من سکوائر واقع کے تیس برس مکمل ہونے پر یورپی یونین اور امریکہ نے چین سے جمہوریت نواز کارکنوں کورہا کرنے کا مطالبہ کیا ہے ۔
غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق چینی حکومت کی جانب سے بیجنگ کے تیان من چوک پر مظاہرین کے خلاف کی جانے والی کارروائی کو آج تیس برس مکمل ہو گئے ہیں۔ اس موقع کی مناسبت سے یورپی یونین نے بیجنگ پر زور دیا ہے کہ وہ جمہوریت نواز کارکنوں کو رہا کر دے۔ یورپی یونین کے خارجہ امور کی سربراہ فیڈریکا موگرینی نے کہا ہے کہ اس بھیانک جبر کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں۔امریکہ نے بھی کہاہے کہ چین اس واقعے میں ہلاک یا لاپتہ ہونے والے جمہوریت نواز افراد کی مکمل فہرست جاری کرے ۔خبر رساں ادارے کے مطابق 1989میں 3 اور 4 جون کی درمیانی شب چینی حکومت کی طرف سے بیجنگ کے تیان من چوک میں کی جانے والی وہ کارروائی میں سینکڑوں افراد ہلاک کو ہلاک کردیا گیا تھا ۔