نیویارک(سچ نیوز)سعودی عرب کے وزیر برائے خارجہ امور عادل الخبیر نے کہا ہے کہ ابتدائی تحقیقات سے معلوم ہوتا ہے کہ ایک ماہ قبل سعودی تنصیبات پر حملے میں ایرانی ہتھیار استعمال ہوئے تھے۔بین الاقومی میڈیا رپورٹس کے مطابق انہوں نے اقوام متحدہ میں صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ریاض اپنے اتحادیوں سے مشاورت کررہا ہے۔وزیر خارجہ نے کہا کہ میرا خیال ہے کہ تہران کا رویہ ناقابل برداشت ہے اور اس پر سب کا اتفاق ہے۔عادل الخبیر نیعزم کا اظہار کیا کہ سعودی تحقیقات بھرپور طریقے سے ہوگی اور ہم متعدد آپشنز پیش کریں گے۔انہوں نے کہا کہ سعودی عرب کے خلاف حملوں کے ردعمل میں مناسب آپشن کا انتخاب کریں گے۔دوسری جانب ایران نے حملے کی ذمہ داری قبول کرنے سے انکار کیا ہے۔