(سچ نیوز) تھانہ جھمرہ کے محلہ مبارک پورہ میں مسلح کار سوار ڈاکوں کی کریانہ سٹور پر ڈکیتی کی واردات پانچ ڈکیت گن پوائنٹ پر لاکھوں روپے نقدی اور موٹر سائیکل چھین کر فرار
تفصیلات کے مطابق چک جھمرہ کے محلہ مبارک پورہ میں پانچ مسلح کار سواروں نے کریانہ سٹور پر گھس کر گن پوائنٹ کے ساتھ داوكاندار سے لاکھوں روپے نقدی اور ایک موٹر سائیکل چھین کر فرار ہو گئے پولیس نے بروقت ملزمان کا تعاقب شروع کر دیا ذرآئع کے مطابق فائرنگ کے بعد ایک ڈاکو قریبی گاؤں سے فرار جسکے قبضہ سے چھینا گیا موٹر سائیکل دو پسٹل اور گولیاں برآمد ہوئی جبکہ آخری خبروں تک دیگر چار کار سوار ڈاکوؤں کی گرفتاری کے لئیے پولیس کا تعاقب جاری تھا بروقت جھمرہ پولیس کی کاروائی پر شہری تھانے کے باہر جمع ہوگئے اور پولیس زندہ باد کے نعرے لگاے
رپورٹ
سید فراز حسین رضوی پاور پلس نیوز فیصل اباد