تواز ن قائم رکھنے کیلئے علیم خان کو قربانی کا بکرا بنایا گیا ہے :نبیل گبول نے بڑی گرفتاریوں کی پیشگوئی کردی

تواز ن قائم رکھنے کیلئے علیم خان کو قربانی کا بکرا بنایا گیا ہے :نبیل گبول نے بڑی گرفتاریوں کی پیشگوئی کردی

کراچی (سچ نیوز) پیپلز پارٹی کے رہنمانبیل گبول نے کہاہے کہ اب بڑی گرفتاریاں ہونیوالی ہیں، ان گرفتاریوں کاتوازن رکھنے کیلئے علیم خان کو قربانی کا بکرا بنایا گیا ہے۔جیونیوز کے پروگرام ”آپس کی بات “ میں گفتگو کرتے ہوئے نبیل گبول نے کہا کہ پنجاب کو جو پہلے چلارہا تھا وہ اب بھی چلائے گا ، پنجاب کو عثمان بزدار نہیں چلا رہا تھا بلکہ چودھری سرور چلا رہے تھے ۔انہوں نے کہا کہ اب بڑی گرفتاریاں ہونیوالی ہیں، ان گرفتاریوں کاتوازن رکھنے کیلئے علیم خان کو قربانی کا بکرا بنایا گیا ہے ، سارا دن یہ شو چلتا رہاہے کہ ہم چھوٹے چور ہیں اور آپ ڈاکو ہیں ، سیاست کو ایسا درجہ دیدیا گیاہے کہ تمام سیاستدان کرپٹ ہیں اور شرفاءصرف تحریک انصاف کے چند لوگ ہیں۔

Exit mobile version