ممبئی(سچ نیوز) کاجول نے تنوشری دتہ کے حق میں آواز اٹھاتے ہوئے کہا ہے کہ جنسی ہراسانی فلم انڈسٹری کی حقیقت ہے۔ایک بھارتی ویب سائٹ کو دیئے گئے انٹرویو میں کاجول نے بالی ووڈ میں جنسی ہراسانی کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ تنوشری دتہ نے جو کہا وہ واقعی حقیقت ہے لیکن ہراسانی جیسا قبیح فعل صرف فلم انڈسٹری تک محدود نہیں ہے بلکہ ہر جگہ ہے۔ صرف خواتین کو نہیں بلکہ مردوں کو بھی جنسی ہراسانی کا نشانہ بنایا جاتا ہے۔اداکارہ کاجول نے کہا بالی ووڈ میں میرا کیریئر کافی طویل ہے لیکن مجھے کبھی ہراسانی کا سامنا نہیں کرناپڑا تاہم اگر کبھی ایسا ہوتا تو میں اس کے خلاف ضرور آواز اٹھاتی۔کاجول نے ”می ٹومہم“ کے بارے میں کہا کہ اس مہم کا مطلب ہے کہ آپ اپنے ساتھ ہونے والی ناانصافی کے خلاف کھڑے ہورہے ہیں جسے دیکھ کر دوسرے لوگوں میں بھی ہمت آتی ہے اور وہ بھی اپنی آواز بلند کرتے ہیں۔واضح رہے کہ اداکارہ تنوشری دتہ نے ناناپاٹیکر پر ہراسانی کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ 10 برس قبل ایک فلم کی شوٹنگ کے دوران اداکار ناناپاٹیکر نے انہیں جنسی طور پر ہراساں کیاتھا۔
#TrendingAt10 | "What Tanushree speaks about is definitely a reality. It’s not restricted to only our industry, it’s a concern in all fields”: @KajolAtUN to NDTV
Watch full show: https://t.co/Z4AikpbJf2 pic.twitter.com/nfwO8Lp6qS
— NDTV (@ndtv) October 3, 2018