کراچی (سچ نیوز) سوشل میڈیا کے آنے کے بعد جہاں سلیبریٹیز کی جانب سے مداحوں کو اپنی روز مرہ زندگی سے آگاہ کیا جاتا ہے وہیں بعض شخصیات مداحوں کو اپنے ماضی کے جھروکوں میں بھی لے جاتی ہیں۔ اب کی بار اپنے ماضی سے معروف اداکارہ زارا نور عباس نے مداحوں کو متعارف کرایا ہے۔زارا نور عباس نے انسٹا گرام پر اپنی بچپن کی تصویر شیئر کی ہے جسے مداحوں کی جانب سے خوب سراہا جارہا ہے۔ تصویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ زارا کے فوجی والد نے اپنی نومولود بچی کو گود میں اٹھا رکھا ہے۔ زارا نور عباس نے اس تصویر کے بارے میں بتایا کہ یہ انہیں ان کے والد نے اپنی سالگرہ کے موقع پر دی ہے۔
فوٹو: انسٹاگرام
انسٹا گرام پر سٹیٹس لکھتے ہوئے اداکارہ تاریخ میں تھوڑی سی گڑ بڑ بھی کرگئیں۔ زارا کی جانب سے اپنے والد کی سالگرہ کی تاریخ اور مہینہ تو درست لکھا گیا ہے لیکن انہوں نے سن میں غلطی کردی اور اسے 2019 قرار دے دیا۔