ترک صدر طیب اردوان نے کہاہے کہ قطر میں ترکی کی فوج میزبان ملک میں سلامتی و امن یقینی بنانے کیلئے ہے
انقرہ(سچ نیوز)العربیہ نے ٹی آر ٹی عربی کے حوالے سے بتایا کہ ترک صدر نے کہا کہ قطر میں ہماری فوج کی موجودگی پورے خلیج کی سلامتی کیلئے ہے ،انہوں نے کہاکہ کسی کو بھی قطر میں ہماری فوج کی موجودگی سے پریشانی نہیں ہونی چاہیے سوائے ان کے جو خطے میں انتشار پھیلانا چاہتے ہیں، شام میں مسئلے کا مستقل حل ہوتے ہی ہم شام سے اپنی فوج نکال لیں گے