اسلام آباد (سچ نیوز ) ترک صدر رجب طیب اردگان کے دورہ پاکستان کی تاریخ کا اعلان کردیا گیا ہے۔وزیر اعظم عمران خان کے مشیر برائے تجارت عبدالرزاق داﺅد کی جانب سے ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں رجب طیب اردگان کے دورہ پاکستان کی تاریخ کا اعلان کیا گیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ ترک صدر 13 اور 14 فروری کو 2 روزہ دورہ پاکستان کریں گے۔
عبدالرزاق داﺅد کے مطابق ترک صدر اپنے ہمراہ ترک کاروباری افراد کے وفد کو بھی پاکستان لے کر آئیں گے۔ انہوں نے پاکستان کے ان کاروباری افراد کو جو ترک کمپنیوں کے ساتھ کاروبار کرنا چاہتے ہیں کو درخواست کی کہ وہ فوری طور پر ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی پاکستان سے رابطہ کریں تاکہ پاکستانی اور ترک کاروباری افراد کی وفود کی سطح پر ملاقاتوں کا شیڈول طے کیا جاسکے۔
H.E. Recep Tayab Erdogan, President of Turkey will be on an official visit to Pakistan from the 13-14 of February, 2020. 1/2 @ansukhera @pid_gov @ImranKhanPTI @PTIofficial @aliya_hamza @RTErdogan @trpresidency
— Abdul Razak Dawood (@razak_dawood) February 4, 2020