انقرہ ، اسلام آباد(سچ نیوز) ترکی کے صدر رجب طیب ایردوان کے دورہ پاکستان کی تاریخیں طے ہوگئی ہیں، صدر رجب طیب ایردوان 23 اکتوبر کو پاکستان پہنچیں گے، ترک صدر کا دورہ پاکستان دو روزہ ہوگا۔ہم نیوز کے مطابق ترک صدر اپنے دورے کے دوران پاکستان کی اعلی سیاسی و عسکری قیادت سے ملاقاتیں کرینگے۔واضح رہے کہ ترک صدر نے دورے کی تصدیق وزیر اعظم عمران خان سے ملاقات کے دوران کی تھی۔ دونوں رہنماؤں میں ملاقات اقوام متحدہ جنرل اسمبلی اجلاس کے دوران ہوئی۔پاکستانی ذرائع ابلاغ کے مطابق ترک صدر پاکستان میں سرمایہ کاری سمیت کئی منصوبوں کی یادداشت مفاہمت پر دستخط کریں گے۔ رجب طیب اردوان پاک ترک اعلیٰ سطح کی تزویراتی تعاون کونسل کے اجلاس میں بھی شرکت کریں گے۔اجلاس کی صدارت ترک صدر اور عمران خان کی جانب سے مشترکہ طور پر کیے جانے کا امکان ہے۔
ترک صدر رجب طیب اردوان کے دورہ پاکستان کی حتمی تاریخ سامنے آ گئی
ترک صدر رجب طیب اردوان کے دورہ پاکستان کی حتمی تاریخ سامنے آ گئی
-
منجانب AvaniAdmin

- Categories: بین الاقوامی
Related Content
بھارت کے عالمی دہشتگرد ہونے پر ایک اور مہر ثبت
منجانب
AvaniAdmin
21/01/2024
برطانوی پارلیمنٹ نے بھارت کو ناقابل اعتبار اتحادی قرار دیدیا
منجانب
AvaniAdmin
21/01/2024
پاک فوج کے جوابی حملے کے بعد ایران فوج کا حیران کن اقدام
منجانب
AvaniAdmin
21/01/2024
عراق میں امریکی ایئربیس پر راکٹوں سے حملہ
منجانب
AvaniAdmin
21/01/2024
فلسطینیوں کے حق میں میکسیکو اور چلی بھی میدان میں، عالمی فوجداری عدالت میں درخواست دائر کر دی
منجانب
AvaniAdmin
21/01/2024
چین کے اسکول میں آتشزدگی سے 13 طالبعلم ہلاک
منجانب
AvaniAdmin
21/01/2024