بیروت(سچ نیوز) ترکی کے زیر انتظام شامی شہر الباب میں ہونے والے کار بم حملے میں 18 افراد ہلاک اور 33 زخمی ہوگئے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق شمالی شام کے پر رونق بازار میں ہونے والے زوردار دھماکے میں 18 افراد ہلاک اور 33 سے زائد زخمی ہوگئے۔ ہلاک اور زخمی ہونے والوں میں ترکی کی حمایت یافتہ عسکری جتھے کے جنگجو بھی شامل ہیں۔دھماکا خیز مواد سے بھری ایک کار کو مارکیٹ کے قریب بس سٹینڈ پر کھڑا کیا گیا تھا اور ریموٹ کنٹرول کے ذریعے کار کو دھماکے سے اڑادیا گیا۔ اس علاقے میں کئی عرصے سے کرد جنگجووں کی کارروائیاں جاری ہیں تاہم کسی شدت پسند گروہ کی جانب سے اس حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی گئی ہے۔