استنبول (سچ نیوز) ترک صدر طیب اردوان نے گزشتہ سال ناکام فوجی بغاوت کے دو سال مکمل ہونے پر لاکھوں کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے علامہ اقبال کا شہر پڑھا تھا۔انہوں نے بانگ درا میں موجود علامہ اقبال کی نظم ’طلوع اسلام ‘ کا ایک شعر اپنے خطاب کے دوران پڑھا اور علامہ اقبال کو خراج عقیدت پیش کیا۔باسفورس پل پر صدر طیب اردوان نے لاکھوں کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مضبوط ترکی کے لیے سرحدوں کےاندر اور باہر جدوجہد جاری رہے گی۔طیب اردوان نے کہا تھا کہ ’پاکستان کے قومی شاعر علامہ اقبال نے اس موقع کو اس طرح بیان کیا ہے۔‘
Our beloved President @RTErdogan pays tribute to Pakistani Poet #AllamaIqbal.
Truely he was great Poet.
Turkey Pakistan Friendship Long Live.
Happy #IqbalDay
To all #Pakistan
🇹🇷❤️🇵🇰
pic.twitter.com/PxHmhCuUUP— Elif Ahmet 🇹🇷 (@ElifTurkey) November 9, 2019
اردوان کے اس شعر کے بعد وہاں موجود تمام حاضرین نے تالیاں بجا کرعلامہ اقبال کو داد دی۔اردوان نے اپنی بات جاری رکھتے ہوئے کہا کہ ’جیسا علامہ اقبال نے کہا، بالکل اس طرح جنگ آزادی میں اس ملک کے مستقبل کے لیے ہزاروں ستاروں ، ہزاروں بہادروں ، ہزاروں شہیدوں کا خون بہا۔‘