استنبول( سچ نیوز )ترکی کا فوجی ہیلی کاپٹر استنبول کے رہائشی علاقے میں گر کر تباہ ہو گیاہے جس میں سوار چار افراد جاں بحق ہو گئے ہیں جبکہ پانچواں شدید زخمی ہو گیاہے جسے علاج کیلئے ہسپتال منتقل کر دیا گیاہے ۔ترکی کے میڈیا کا کہناہے کہ ہیلی کاپٹر معمول کی پرواز پر استنبول میں واقع سمندرا ملٹری ایئر بیس سے صبح ساڑھے دس بجے اڑا اور اپنی پرواز مکمل کرنے کے بعد واپس بیس پر لوٹ رہا تھا کہ راستے میں حادثے کا شکار ہو گیا اور پہلے وہ ایک بلند عمارت کی چھت سے ٹکرایا اور اس کے بعدنیچے سڑک پر آ گرا ۔ ہیلی کاپٹر نیچے گرنے کے باعث دو حصوں میں تقسیم ہو گیا اور اس میں سوار چار افراد موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے اور ایک شدید زخمی ہواہے ۔ترک حکومت کی جانب سے ہیلی کاپٹر حادثے کی تصدیق کر دی ہے اور ا س کی تصاویر بھی میڈیا پر آ گئیں ہیں جو کہ تقریبا ایک گلی کے درمیان میں پڑا ہواہے ۔ترکی کا کہناہے کہ ابھی ہیلی کاپٹر کے گرنے کی وجوہات سامنے نہیں آ سکے ہیں اور تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے ۔
ترکی کا ہیلی کاپٹر رہائشی علاقے میں گر کر تباہ، کیا چیز لے جارہا تھا؟ خطرناک خبر آ گئی
ترکی کا ہیلی کاپٹر رہائشی علاقے میں گر کر تباہ، کیا چیز لے جارہا تھا؟ خطرناک خبر آ گئی
-
منجانب AvaniAdmin

- Categories: بین الاقوامی
Related Content
بھارت کے عالمی دہشتگرد ہونے پر ایک اور مہر ثبت
منجانب
AvaniAdmin
21/01/2024
برطانوی پارلیمنٹ نے بھارت کو ناقابل اعتبار اتحادی قرار دیدیا
منجانب
AvaniAdmin
21/01/2024
پاک فوج کے جوابی حملے کے بعد ایران فوج کا حیران کن اقدام
منجانب
AvaniAdmin
21/01/2024
عراق میں امریکی ایئربیس پر راکٹوں سے حملہ
منجانب
AvaniAdmin
21/01/2024
فلسطینیوں کے حق میں میکسیکو اور چلی بھی میدان میں، عالمی فوجداری عدالت میں درخواست دائر کر دی
منجانب
AvaniAdmin
21/01/2024
چین کے اسکول میں آتشزدگی سے 13 طالبعلم ہلاک
منجانب
AvaniAdmin
21/01/2024