انقرہ(سچ نیوز)درد ناک واقعہ جنوبی تری کے غازی عینتاب شہر میں پیش آیا جہاں چاقو بردار افراد نے ایک 19 سالہ شامی دو شیزہ کو بے دردی کے ساتھ چاقو کے وار کر کے قتل کردیا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق 19 سالہ غنی ابو صالح کا تعلق شام کے حلب شہر سے ہے ، جسے 2 چاقو بردار افراد نے چاقو کے پے درپے وار کرکے قتل کیا اور خود فرار ہوگئے۔ نامعلوم مسلح افراد نے ایک بچے کو بھی چاقو کے وار کرکے زخمی کردیا۔ وہ اس وقت شدید زخمی حالت میں ہسپتال میں ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ مسلح افراد شامی دوشیزہ اور بچے کو اغوا کرنے کی کوشش کررہے تھے، انہیں مزاحمت پر قتل کردیا گیا۔ترک پولیس کے مطابق اس نے شامی دوشیزہ کے بہیمانہ قتل کی تحقیقات شروع کردی ہیں۔ پولیس کا کہنا ہے کہ وہ جلد ہی قاتلوں کا پتا چلا کران کے خلاف قانون کے مطابق سخت کارروائی کرے گی۔
ترکی پناہ گزینوں کے لیے غیر محفوظ، شامی دوشیزہ بے دردی سے قتل
ترکی پناہ گزینوں کے لیے غیر محفوظ، شامی دوشیزہ بے دردی سے قتل
-
منجانب AvaniAdmin

- Categories: بین الاقوامی
Related Content
بھارت کے عالمی دہشتگرد ہونے پر ایک اور مہر ثبت
منجانب
AvaniAdmin
21/01/2024
برطانوی پارلیمنٹ نے بھارت کو ناقابل اعتبار اتحادی قرار دیدیا
منجانب
AvaniAdmin
21/01/2024
پاک فوج کے جوابی حملے کے بعد ایران فوج کا حیران کن اقدام
منجانب
AvaniAdmin
21/01/2024
عراق میں امریکی ایئربیس پر راکٹوں سے حملہ
منجانب
AvaniAdmin
21/01/2024
فلسطینیوں کے حق میں میکسیکو اور چلی بھی میدان میں، عالمی فوجداری عدالت میں درخواست دائر کر دی
منجانب
AvaniAdmin
21/01/2024
چین کے اسکول میں آتشزدگی سے 13 طالبعلم ہلاک
منجانب
AvaniAdmin
21/01/2024