انقرہ (سچ نیوز )ترک سکیورٹی فورسز نے استنبول سے دو مبینہ جاسوس کو گرفتار کرنے کا دعوی کردیا ہے۔ترک حکام کے مطابق سکیورٹی فورسز کئی ماہ سے دو عرب شہریوں کی نگرانی کررہی تھی جو ترکی میں مقیم عرب شہریوں کی جاسوسی کررہے تھے۔ترک حکام نے مزید کہا کہ زیر حراست دونوں افراد متحدہ عرب امارت کے لئے جاسوسی کرتے ہوئے پائے گئے۔ایک جاسوس اکتوبر 2018 میں سعودی صحافی جمال خاشقجی کے سعودی قونصل خانے میں سفاکانہ قتل کے چند روز بعد استنبول پہنچا تھا، اس لئے حکام اسکے اس قتل کیس میں ممکنہ کردار کی تحقیقات کررہے ہیں۔مزید بتایا گیا کہ زیر حراست دونوں مشتبہ جاسوسوں کے قبضے سے کمپیوٹر برآمد ہوئے ہیں, جنھیں خفیہ مقام میں چھپاکر رکھا گیا تھا۔ ترک حکام نے مشتبہ جاسوسوں کی تصاویر جاری کرتے ہوئے انھے عدالت کے سامنے پیش کرنے کا حکم دے دیا۔
ترکی نے اپنے ملک سے بڑے مسلمان ملک کے جاسوس گرفتار کرلیے
ترکی نے اپنے ملک سے بڑے مسلمان ملک کے جاسوس گرفتار کرلیے
-
منجانب AvaniAdmin
- Categories: بین الاقوامی
Related Content
بھارت کے عالمی دہشتگرد ہونے پر ایک اور مہر ثبت
منجانب
AvaniAdmin
21/01/2024
برطانوی پارلیمنٹ نے بھارت کو ناقابل اعتبار اتحادی قرار دیدیا
منجانب
AvaniAdmin
21/01/2024
پاک فوج کے جوابی حملے کے بعد ایران فوج کا حیران کن اقدام
منجانب
AvaniAdmin
21/01/2024
عراق میں امریکی ایئربیس پر راکٹوں سے حملہ
منجانب
AvaniAdmin
21/01/2024
فلسطینیوں کے حق میں میکسیکو اور چلی بھی میدان میں، عالمی فوجداری عدالت میں درخواست دائر کر دی
منجانب
AvaniAdmin
21/01/2024
چین کے اسکول میں آتشزدگی سے 13 طالبعلم ہلاک
منجانب
AvaniAdmin
21/01/2024