ترکی میں قیامت صغریٰ کا منظر ، زور دار زلزلے نے تباہی مچا دی , ہلاکتیں

ترکی میں قیامت صغریٰ کا منظر ، زور دار زلزلے نے تباہی مچا دی , ہلاکتیں

انقرہ ( سچ نیوز )ترکی کے مختلف علاقوں کو 6.8 شدت کے زلزلے نے ہلا کر رکھ دیاہے جس کے باعث اب تک 22 افراد کے جاں بحق ہونے کی اطلاعات ہیں جبکہ ایک ہزار سے زائد لوگ زخمی ہیں  جبکہ  جاں بحق ہونے والوں کی تعداد میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے،امدادی  ٹیمیں تباہ حال عمارتوں کے ملبے میں پھنسے افراد کو نکالنے کی کوشش کررہی ہیں۔تفصیلات کے مطابق زلزلہ پیمامرکز کے مطابق زلزلے کا مرکز ترکی کے صوبے ” ایلازیگ “ کے علاقے ” سیورائس “ میں تھا تاہم خوفناک زلزلے سے ترکی کے کئی شہر ہل کر رہ گئے جبکہ بلند قامت عمارتیں پلک جھپکتے ہی زمین بوس ہو گئیں ، شدید نوعیت کے زلزلے نے عمارتوں کو شدید نقصان پہنچایا ہے جبکہ عمارتیں تباہ ہونے سےمجموعی طور پر 22 افراد کے جاں بحق ہونے کی اطلاعات ہیں جبکہ اب تک زلزلے کے باعث 1000 سے زائد افراد زخمی ہیں جنہیں طبی امدا کیلئے ہسپتال منتقل کرنے کاعمل جاری ہے،شدید زلزلے سے جاں بحق ہونے والوں کی تعداد مزید بڑھنےکاخدشہ ہےجبکہ زلزلےکےباعث30سے زائد افراد لاپتہ بھی ہیں جن کی تلاش کیلئے ریسکیو آپریشن جاری ہے ۔زلزلے کے جھٹکے ترکی کے ہمسایہ ملک شامل کے مختلف علاقوں میں بھی محسوس کیے گئے ہیں ، زلزلے کے باعث ہزاروں مکان منہدم ہو گئے ہیں جبکہ سینکڑوں افراد بے گھر ہو گئے ہیں ۔

دوسری طرف  ترک صدر رجب طیب اردگان نے زلزلے سے متاثرہ افراد کی فوری مدد اور ہر ممکن سہولتیں فراہم کرنے کا حکم جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ  زلزلے سے متاثر ہونے والے افراد کی امداد کے لیے تمام تر اقدامات اٹھائے جارہے ہیں، ہم اپنے لوگوں کے ساتھ کھڑے ہیں۔

Exit mobile version