انقرہ (سچ نیوز) ترکی کے مشرقی علاقے میں ایرانی سرحد کے قریب تارکین وطن کو لے جانے والی منی بس الٹنے سے خواتین، بچوں سمیت 15 افراد ہلاک ہو گئے۔ ہلاک ہونے والوں کا تعلق پاکستان، افغانستان سے ہے۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ترکی ، ایران سرحدی علاقہ میں تارکین وطن کو لے جانے والی منی بس الٹ گئی جس کے نتیجے میں 15 افراد زندگی کی بازی ہار گئے جبکہ 28 زخمی ہو گئے ہیں۔ترک میڈیا کے مطابق زخمیوں کو طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا ہے، زخمی ہونے والوں میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں جبکہ زخمی ہونے والوں کی قومیت کے بارے میں ابھی تک کوئی اطلاع نہیں ہے۔ترکی کے جس صوبے یہ حادثہ پیش آیا ہے وہاں کے گورنر کا کہنا ہے کہ حادثے کی اطلاع ملی ہے، ایسا لگ رہا ہے جیسے مرنے والوں کا تعلق پاکستان، افغانستان، بنگلہ دیش سے ہو سکتا ہے۔