انقرہ(سچ نیوز )جرمن چانسلر انجیلامیرکل نے ترکی سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اپنے مرکزی بینک کی خود مختاری کو یقینی بنائے۔ ترک کرنسی لیرا کی قدر میں زبردست کمی کے تناظر میں میرکل نے کہا کہ ترکی کو غیرمستحکم کرنے میں کسی کی کوئی دلچسپی نہیں ہے۔
غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق برلن میں ایک نیوزکانفرنس میں ترکی کی اقتصادی صورت حال کے تناظر میں میرکل نے کہا کہ جرمنی اقتصادی طور پر ترقی کرتا ہوا ترکی دیکھنا چاہتا ہے۔ برلن میں ایک نیوزکانفرنس میں ترکی کی اقتصادی صورت حال کے تناظر میں میرکل نے کہا کہ اس سلسلے میں انقرہ حکومت کو اقدامات کرنا چاہییں۔ دوسری جانب جرمن وزیر خارجہ ہائیکو ماس نے کہا ہے کہ ترکی کو جرمنی اور امریکا کے ساتھ تعلقات میں بہتری کے لیے مزید اقدامات کرنے کی ضرورت ہے۔