ترکی آئی ایم ایف کے رجسٹر کو ہمیشہ کے لئے بند کر چکا ہے: طیب اردوان

ترکی آئی ایم ایف کے رجسٹر کو ہمیشہ کے لئے بند کر چکا ہے: طیب اردوان

انقرہ (سچ نیوز)ترکی کے صدر رجب طیب اردوان نے کہا ہے کہ ان کا ملک آئی ایم ایف کا رجسٹر ہمیشہ کیلئے بند کرچکا ہے اور اس سے قرضہ یا مدد لینے کی ضرورت محسوس نہیں کرتا۔ غیرملکی میڈیا کے مطابق انقرہ میں جسٹس اینڈ ڈویلپمنٹ پارٹی کے 27 ویں مشاورتی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ترکی آئی ایم ایف کے رجسٹر کو ہمیشہ ہمیشہ کیلئے بند کر چکا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ترکی آئی ایم ایف سے قرضے کی مدد لینے اور اس سے منسلک تکنیکی امداد کی ضرورت محسوس کرنے کی سطح سے بہت بلند ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ میری توقعات ابھی تک نیک ہیں انشا اللہ امید ہے کہ ہمیں کسی خلاف توقع صورتحال کا سامنا نہیں کرنا پڑے گا۔

Exit mobile version