اسلام آباد (سچ نیوز) مسلم لیگ ن کے رہنما رانا ثنا ءاللہ نے کہاہے کہ تحریک لبیک کو مسلم لیگ ن کا ووٹ توڑنے اور تحریک انصاف کے امیدوار کو کامیاب کرنے کیلئے کھڑا کیاگیا۔دنیا نیوز کے پروگرام ”دنیاکامران خان کے ساتھ“ میں گفتگو کرتے ہوئے رانا ثناءاللہ نے کہا کہ تحریک لبیک کو مسلم لیگ ن کا ووٹ توڑنے اور تحریک انصاف کے امیدوار کو کامیاب کرنے کیلئے کھڑا کیاگیا ، ہم نے تو الیکشن میں بھی ان کو بھگتا ہے ، ان پر عمومی انداز میں ہی بات کی جاتی ہے لیکن ان پراس انداز میں بھی بات کی جانی چاہئے کہ چلیں جوہوگیا سو ہوگیا ، اب اگر آگے بڑھنا ہے تو ایسی چیزوں سے اجتناب کرنا ہوگا ۔ان کاکہنا تھا کہ منصوبہ یہ تھا کہ ن لیگ کو اقتدار اورالیکشن سے نکال کر باہر کرناہے جب اس قسم کی گروہ بندی کی جاتی ہے تو پھر یہ گروہ قابو سے باہر ہوجاتے ہیں ، ایم کیو ایم کو کراچی میں جماعت اسلامی کوتوڑنے کیلئے بنایا گیا تھا اور پھر ریاست نے ایم کیو ایم کوجو بھگتا ہے اور اب تک بھگت رہی ہے ۔
تحریک لبیک کا قیام کس اہم کام کیلئے عمل میں لایا گیا تھا :رانا ثنا ءاللہ اہم راز منظر عام پر لے آئے
تحریک لبیک کا قیام کس اہم کام کیلئے عمل میں لایا گیا تھا :رانا ثنا ءاللہ اہم راز منظر عام پر لے آئے
-
منجانب AvaniAdmin

- Categories: پاکستان
Related Content
جسٹس قاضی فائز عیسیٰ آج چیف جسٹس آف پاکستان کی حیثیت سے حلف اٹھائیں گے
منجانب
AvaniAdmin
17/09/2023
نیب ترامیم کیس کا فیصلہ تحریک انصاف کو بھگتنا پڑے گا، رانا ثنا اللہ کا بیان
منجانب
AvaniAdmin
16/09/2023
علی محمد خان نے سائفر کیس کی تحقیقات میں جوڈیشل انکوائری کا مطالبہ کردیا
منجانب
AvaniAdmin
10/09/2023
ریویو آف ججمنٹس اینڈ آرڈرز ایکٹ کالعدم قرار دینےکیخلاف نظر ثانی درخواست دائر
منجانب
AvaniAdmin
10/09/2023
4دوست ایک دوسرے کو بچاتے ہوئے دریائے نیلم میں ڈوب گئے
منجانب
AvaniAdmin
10/09/2023
اسلحہ لائسنس بنوانے کے خواہشمندوں کیلئے خوشخبری آگئی
منجانب
AvaniAdmin
03/09/2023