اسلام آباد (سچ نیوز) مسلم لیگ ن کے رہنما مصدق ملک نے کہاہے کہ ہم نہیں کہہ رہے کہ ہمیں ڈیل مل رہی ہے بلکہ یہ بات تحریک انصاف کررہی ہے ،ان کوخطرہ کہ کسی ڈیل کے نتیجے میں کھیل نہ بدل جائے ، یہ کھیل کھیل کررہے ہیں اور اس کی وجہ یہ ہے کہ ان کو لگ رہاہے کہ کہیں ان کے ساتھ ہاتھ نہ ہوجائے اور کسی نئے گھوڑے پر شرط نہ لگ جائے۔جیونیوز کے پروگرام ”آپس کی بات “ میں گفتگو کرتے ہوئے مصدق ملک نے کہا کہ تحریک انصاف کی طرف سے بہت سے الزاما ت لگائے جاتے رہے ہیں لیکن کسی کا ثبوت نہیں دیاگیا ۔ انہوں نے کہا کہ ہم نہیں کہہ رہے کہ ہمیں ڈیل مل رہی ہے بلکہ یہ بات تحریک انصاف کررہی ہے ۔ ان کوخطرہ کہ کسی ڈیل کے نتیجے میں کھیل نہ بدل جائے ، یہ کھیل کھیل کررہے ہیں اور اس کی وجہ یہ ہے کہ ان کو لگ رہاہے کہ کہیں ان کے ساتھ ہاتھ نہ ہوجائے اور کسی نئے گھوڑے پر شرط نہ لگ جائے ۔انہوں نے کہا کہ میں نہیں سمجھتا کہ ہماری باری آگئی ہے ، اگر ہماری باری آنی ہوتی تو الیکشن کے نتیجے میں ہی آجاتی ، اس وقت اس بات پر غور نہ کریں کہ ہماری باری آجائے بلکہ اس بات پر غورکریں کہ کہیں ہماری باری نہ چلی جائے ۔